Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

Now Reading:

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

سرمایہ کاروں کے وارے نیارے؛ بڑی خوشخبری آگئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن ہی شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے ، دن کا آغاز ہی 367 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جب کہ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42300 سے بھی کم پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

گذشتہ ہفتہ کے آخری روز انڈیکس 43 ہزار 486 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آج 100 انڈیکس 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی سے 42 ہزار 424 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب ڈالر کی بھی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہوکر 194 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ابھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی ہے،

ادھر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم سے کم پڑے جب کہ  ڈالر کا تعلق معیشت سے ہے، معیشت کمزور ہوگی تو ڈالر اوپرجائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ مخلوط حکومت بھی ڈالر کو مستحکم رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ اس مہنگائی اور ڈالر کی اونچی اڑان کی بنیادی مسائل میں حکومت کے لیے پیٹرول پر سبسڈی انتہائی اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر