Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 13.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 13.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 13.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافے سے 26.1 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

ملکی برآمدات 27.8 فیصد اضافے سے 26.9 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 39 فیصد اضافے سے 59.8 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئیں۔

کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 13.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری  1.6 فیصد کمی سے 1.45 ارب ڈالرز رہی جبکہ  پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی رجحان کے ساتھ 473.5 ملین ڈالرز ہو گئی۔

Advertisement

مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ  کے ذخائر مئی کے تیسرے ہفتے تک 16.108 ارب ڈالرز رہے۔ اسٹیٹ بینک  کے ذخائر 10 ارب 02 کروڑ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.08 ارب ڈالرز رہے۔

ڈالر کی شرح تبادلہ 201.92 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔9  ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.5 فیصد اضافے سے 4855 ارب روپے رہا۔

جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 15.7 فیصد کمی سے 983 ارب  روپے رہی ۔ جولائی تا اپریل پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کیے گئے؎۔

جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ پہلے 9 ماہ میں زرعی قرضے 1.4 فیصد کمی سے 1058 ارب روپے کی سطح پر رہے۔

اپریل میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13.4 فیصد ریکارڈ کی گئی  جبکہ پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

مارچ میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 26.6 فیصد رہی ۔بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے مارچ کے دوران 10.4 فیصد رہی۔

اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 42 ہزار 13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر