Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

Now Reading:

انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
ڈالر

ڈالر

کراچی: 4 روپے سستا ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔

ڈالرکی قدر میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ٹریڈ کے دوران ڈالر ایک روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

تاہم اب مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 207 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں واضح کمی دیکھی گئی ، جمعرات کو امریکی ڈالر 212 روپے سے کم ہوکر 209 روپے پر آگیا، اس طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہوا تھا تاہم آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

11 اپریل 2022 سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 28 روپے تک مہنگا ہوا جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 3600 ارب روپے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ ہفتہ بھی جاری رہا اور زرمبادلہ ذخائر میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط نہ ملی تو ذخائر میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے باعث پہلے سے ہی بحران کا شکار ملکی معیشت مزید خراب ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر