Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد 47 فیصد تک پہنچ گئی، سروے رپورٹ

Now Reading:

معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد 47 فیصد تک پہنچ گئی، سروے رپورٹ
معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد 47 فیصد تک پہنچ گئی، سروے رپورٹ

معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد 47 فیصد تک پہنچ گئی، سروے رپورٹ

حالیہ سروے رپورٹ میں ملکی معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سروے رپورٹ میں عوام کی اکثریت نے ملکی معاشی حالات میں جلد بہتری آنے کے حوالے سے مایوسی اور ناامیدی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں شہریوں سے ملک کے معاشی حالات کے حوالے سے ان کی رائے جانی ہے۔

سروے نتائج کے مطابق رواں سال مارچ میں 44 فیصد افراد مہنگائی سے پریشان تھے جن کی تعداد شہباز حکومت میں بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

          رپورٹ کے مطابق 88 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا ہے جبکہ 49 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملکی معیشت کمزور اور 64 فیصد پاکستانیوں کے مطابق آئندہ 6 ماہ بھی معاشی صورت حال میں بہتری نہیں آسکتی۔

واضح رہے کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے اس سے قبل بھی انتخابات کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق 54 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں فوری مڈٹرم کی حمایت کی تھی۔

Advertisement

علاوہ ازیں 35 فیصد پاکستانی اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ مڈٹرم انتخابات کروانے اور اسمبلیوں کی آئینی مدت مکمل کرنے پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے ووٹرز کے موقف میں واضح فرق بھی نظر آرہا ہے۔

Advertisement

تحریک انصاف کے 86 فیصد ووٹرز فوراً انتخابات کروانے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ ن لیگ کے 31 فیصد اور پیپلز پارٹی کے 57 فیصد نئے انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر