
پاکستان کی جانب سے بجٹ منظوری کا مرحلہ دو روز میں مکمل کیے جانے کا امکان
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بجٹ منظوری کا مرحلہ دو روز میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق بجٹ منظوری کے بعد اسٹاف لیول مذاکرات اور پھر معاہدہ طے پائے گا اور پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط کا فیصلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مزاکرات کا اگلا دور 28 جون سے شروع ہونے کا امکان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم ای ایف پی موصولی کے بعد پاکستان کو آئندہ ہفتے تک قرض کا فیصلہ ہوجائے گا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
AdvertisementEarly this morning, the Government of Pakistan has received an MEFP from the IMF for combined 7th and 8th reviews.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 28, 2022
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا ہے، انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کو موصول ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News