Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب  کابینہ نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دے دی

Now Reading:

پنجاب  کابینہ نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت آج صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

یاد رہے کہ پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا۔

وزارت خزانہ کا قلمدان کسی کے پاس نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں پانچ فیصد اضافہ ہو گا۔

 پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

Advertisement

صوبائی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

صوبائی کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے ایم او یو کی منظوری دی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبائی وزراء، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے دن رات محنت کر کے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی ۔

 انکا کہنا تھا کہ بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میں ہمیشہ مشاورت پر یقین رکھتا ہوں، یہ بجٹ سیاسی و انتظامی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز  نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر