Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری

Now Reading:

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری
فنانشل ٹائمز

فنانشل ٹائمز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ بتایا گیا ہے۔  

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر 6.3 فیصد اضافے سے 28.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ملکی برآمدات 26.7 فیصد اضافے سے 29.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں، ملکی درآمدات 36.5 فیصد اضافے سے 65.5 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 15.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4.9 فیصد کمی سے 1.59 ارب ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری 85.1 فیصد منفی رجحان کے ساتھ 367 ملین ڈالر ہو گئی جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 27 جون تک 16.104 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک 10 ارب 21 کروڑ ڈالرریکارڈ کئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.88 ارب ڈالر رہے۔

Advertisement

ڈالر کی شرح تبادلہ 207.95 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، پہلے دس ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.4 فیصد اضافے سے 5248 ارب روپے رہا، جولائی تا اپریل نان ٹیکس آمدنی 12.2 فیصد کمی سے 1068 ارب رہی۔

وزرات خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے، جولائی تا اپریل مالیاتی خسارہ بڑھ کر 3275 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا جبکہ پہلے 10 ماہ میں زرعی قرضے 2.3 فیصد اضافے سے1219 ارب روپے کی سطح پر رہے۔

23 مئی کو پالیسی ریٹ کی شرح 13.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، مئی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 15.4 فیصد رہی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے اپریل کے دوران 10.7 فیصد رہی جبکہ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 41 ہزار 879 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر