Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو برسوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ

Now Reading:

دو برسوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ

 گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسی حکومت نے ایکشن لیا نہ کسانوں کی فریاد سنی گئی، مقامی کمپنیز کی جانب سے ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔

مقامی کمپنیز کی اجارہ داری  سے  کسان پریشان ہیں جس سے زرعی شعبے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ پہلے ہی پانی کی قلت سے زرعی پیداوار کم ہوئی اور  ٹریکٹرز مہنگے ہونے سے شعبہ زراعت کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مقامی کمپنی کا 55 ہارس پاور کا ٹریکٹر جو 23 جولائی 2022 کو 9 لاکھ 45 ہزار روپے کا تھا اب 14 جون  2022 کو 13 لاکھ 82 ہزار 535 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 4 لاکھ 37 ہزار 535 روپے اضافہ ہوا ۔

Advertisement

55 ہارس پاور ٹریکٹر پاور اسٹیئرنگ کے ساتھ 9 لاکھ 69 ہزار 150 روپے سے بڑھ کر 14لاکھ 41 ہزار 440 روپے  کا ہو گیا جبکہ 65ہارس پاور ٹریکٹر 5 لاکھ 11 ہزار 350 روپے اضافے سے 15 لاکھ 93 ہزار 900 روپے  کا ہو گیا ہے۔

75 ہارس پاور ٹریکٹر 6 لاکھ 2 ہزار 700 روپے اضافے سے 20 لاکھ 44 ہزار 350 روپے  جبکہ 85 ہارس پاور ٹریکٹر 3 لاکھ 41 ہزار 550 روپے اضافے سے 21 لاکھ 13 ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے۔

85 ہارس پاور ٹریکٹر فور ویل 7 لاکھ 98 ہزار 525 روپے اضافے سے 27 لاکھ 77 ہزار 775 روپے  کا ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر