
اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بجٹ 23-2022 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ کی بجائے ایڈہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے تاہم ایڈہاک الاؤنس دینے کے لیے بھی آئی ایم ایف کی رضا مندی ضروری ہے۔
یہ بھی بڑھیں: سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News