سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم جلد وزارت خارجہ کے زریعہ روسی فیڈریشن سے سستے تیل کی خریداری کے لیے خط لکھے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور وزارت خارجہ اس حوالے سے روسی سفارت خانہ سے رابطہ میں ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے سستے تیل کی خریداری کے کیے روسی فیڈریشن کو لکھا جانے والا یہ چوتھا خط ہو گا، قبل ازیں سستے تیل کی خریداری کے لئے روسی فیڈریشن کو تین خطوط لکھے گئے، پہلا خط سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا تھا۔
روسی فیڈریشن کی جانب نے گزشتہ تینوں خطوط کا جواب موصول نہیں ہوا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دعووں کے برعکس روس سے تیل خریدنے کے حوالے سے کوئی تحریری بات چیت شروع نہیں ہوئی تھی، اس ضمن میں وزارت پیٹرولیم نے دیگر شراکت داروں سے بھی کسی حتمی منصوبے پر کوئن رابطہ نہیں کیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں روس سے تیل اور گیس سستے داموں خریدنے، ان کے نرخوں کے حوالے سے پیش قدمی نہیں ہوئی تھی۔
گذشتہ دنوں وزیر توانائی مفتی اسماعیل اور روسی سفیر دنیا گانیش کے درمیان تیل اور گیس کی خریداری کے حوالے سے رابطے ہوئے، جس میں روسی سفیر نے پاکستان کے سابق خطوط کے حوالے سے استفسار پر ایک اور خط لکھنے کا مشورہ دیا۔
روسی فیڈریشن اس معاملے کو روسی مفادات اور صورتحال کے تناظر میں دیکھ رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے روس کو نئیے خط کا درعمل دیکھ کر ہی پاک روس گیس اور تیل کے سستے نرخوں خریدنے پر عملی صورتحال واضح ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
