
قومی بجٹ 23-2022،آئی ایم ایف کا حکومتی پالیسوں پر خدشات کا اظہار
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا پاکستان کے بجٹ 23- 2022 پر تحفظات کا اظہار کردیا پاکستان کو ساتویں جائزے کے تحت 95 کروڑ ڈالر کی قسط کا فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ہوگا ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کو قرض کی فراہمی ایجنڈے میں شامل نہیں
دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس مراعات واپس لینے کی تجویز دی ہے
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اب تک آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام ہیں جبکہ دیگر مالیاتی اداروں نے بھی قرض کو آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے قرض سے مشروط کیا ہے
واضح رہے کہ موجودہ حکومت پیٹرول ،ڈیزل بجلی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News