کال اور انٹرنیٹ پیکجز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی۔
ملک بھر میں جاری مہنگائی کی لہر نے موبائل فون صارفین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مختلف موبائل کمپنوں نے اپنے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پاکستان میں کام کرنے والی بڑی موبائل فون کمپنیز جاز ، یوفون اورٹیلی نار نے اپنے کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس حوالے سے اپنے صارفین کو آگاہی پیغامات بھی بھیجنا شروع کردیے ہیں۔
یوفون کی جانب سے ڈیٹا اور کال پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔کمپنی نے قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی ہے، جس میں ایک ہزار ایس ایم ایس بھی صارف کومیسرہوں گے۔
یوفون سپر کارڈ جو کہ 649 روپے کا ملتا تھا اب 699 روپے میں ملے گا، سپر کارڈ گولڈ 999 روپے سے بڑھ کر 1099 روپے کا ہوگیا ہے۔100 آف نیٹ منٹ، 2 جی بی ڈیٹا اور 2 جی بی سوشل میڈیا ڈیٹا بھی اس میں شامل ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جون 2022سے کیا گیا ہے۔
جاز کی جانب سے ہفتہ وار یویٹوب اور ڈیٹا پیکج کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 120 روپے ہوگئی ہے جس کا اطلاق 23 جون سے ہوگیا ہے۔
جاز نے ہفتہ وار واٹس ایپ پیکج کی قیمت بھی 21 روپے سے بڑھا کر 23 روپے کردی ہے۔
ٹیلی نار پاکستان نے اپنے ایزی کارڈ کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب ایزی کارڈ 550 روپے میں دستیاب ہے، 650 والا ایزی کارڈ 700 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک ماہ کےسوشل پیک پلس پر 100 روپے چارج کیے جائیں گے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 22جون سے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
