
توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا، ملک میں بجلی کا شاٹ فال 9 ہزار تک پہنچ گیا کس کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار 233 میگاواٹ تک پہنچ گئی، بجلی کی کل پیداوار 21 ہزار 322 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کا شاٹ فال8 ہزار 911 میگاواٹ ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا تھا کہ شاٹ فال کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا، شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔
پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں 22 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے، ملک کےبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔
بجلی شاٹ فال میں میپکو ریجن اور پیسکو ریجن شدید متاثر ہورہا ہے، میپکو کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20 گھنٹے ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاقوں میں بھی بجلی بندش 18گھنٹے تک ہے، میپکو کو 1540 میگاواٹ اور پیسکو کو 1560 میگاواٹ شاٹ فال کا سامنا ہے۔
آئیسکو ریجن میں 550 میگاواٹ، لیسکو کو 693 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے، کس کے باعث اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News