Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں 211 روپے 48 پیسے پر بند

Now Reading:

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں 211 روپے 48 پیسے پر بند

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان تاحال جاری ہے انٹر بینک میں ڈالر 212 روپے ہوگیا۔

انٹر بینک میں روپے کی قدرمزید کم ہوئی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ایک ڈالر 212  روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا اور ایک امریکی ڈالر 213 روپے پر خریدا اور 215 پر فروخت ہورہا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 211 روپے 48 پیسے پر بند ہوگیا، 11 اپریل 2022 سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 28 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 3600 ارب روپے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 روپے پر بند وہا۔ 11 اپریل سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے 50 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ایک ڈالر 209  روپے 96 پیسے پربند ہوا تھا۔

وزیر  داخلہ رانا ثنااللہ نے بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے  لہٰذا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا تو ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے ۔

خیال رہے کہ خسارے اور زرِ مبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اورڈالر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر