انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور روپے کی پوزیشن مستحکم رہی ۔ کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 25 پیسے سستا ہوکر 204 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔
تاہم دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک روپے 75 پیسے کی کمی ہوئی اور دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 205 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/XD8RupZZha pic.twitter.com/7bhLikDRly
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) June 29, 2022
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپیہ 70 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 207 روپے 94 پیسے سے کم ہوکر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر سات دن میں 6 روپے 43 پیسے سستا ہوچکا ہے، 2 جون کو امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 211.93 روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
