Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس میں اضافہ

Now Reading:

تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس میں اضافہ

مہنگائی سے ستائی عوام کو حکومت نے مزید پریشانی میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر  انکم ٹیکس میں رعایت اب 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ تک محدود کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے فنانس بل میں دیے گئے 47 ارب روپے کے ریلیف کو ختم کرکے اب 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں استثنیٰ  اب صرف 6 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ملے گا۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ پر 6 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے زائد رقم پر ڈھائی فیصد انکم ٹیکس دینا پڑے گا۔

ماہانہ ایک لاکھ روپے سے 2 لاکھ روپے تک  کی تنخواہ پر ٹیکس 15 ہزارروپے فکس کردیا گیا،سالانہ 12 لاکھ روپے سے زائد رقم پر انکم ٹیکس 12.5 فیصد کردیا گیا ہے۔

Advertisement

سالانہ 24 لاکھ روپے سے 36 لاکھ روپے کمانے والوں  کے لیے اب 24 لاکھ روپے سے زائد رقم پر20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

ماہانہ 3 لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے تنخواہ پر سالانہ 4 لاکھ 5 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 36 لاکھ روپے سے اوپر رقم پر ٹیکس 25 فیصد کردیا گیا ہے۔

ماہانہ 5 لاکھ روپے سے10 لاکھ روپے تک تنخواہ پر سالانہ 10 لاکھ 5 پانچ ہزار فکسڈ ٹیکس اور 60 لاکھ روپے سے زائد رقم پر 32.5 فیصد ،ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے اوپر سالانہ آمدن پر35 فیصد  انکم ٹیکس جبکہ 29 لاکھ 55 ہزار فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا۔

حکومت کی جانب سے  مجموعی طور پر مختلف سلیب کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں 5.5 سے 10 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

فنانس بل میں ترامیم کو بجٹ کے ساتھ منظور کرایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر