تاریخ کی بلندترین سطح؛ 100انڈیکس66ہزارکی حدعبورکرگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں بدترین مندی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی جارہی ہے، مارکیٹ کا آغاز 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد صبح ہی انڈیکس 41 ہزار 708 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تاہم اس وقت 1134 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 879 پر موجود ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے 6 سے 10 جون 2022 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا، تاہم اس سے گزشتہ ہفتے 30 مئی سے 3 جون 2022 کے دوران مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا۔
30 مئی سے 3 جون کے دوران 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ہفتے کے آخری روز انڈیکس 3.6 فیصد کم ہو کر 41 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
