
لاہور کے صدرانجمن تاجران برادر نے کہا کہ اگربجلی کی بچت کرنی ہےتو پہلے تمام سرکاری دفتروں کےاے سی بند کیے جائیں۔
صدرانجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے زیر صدارت اجلاس میں بجلی وپیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لاہور کے انجمن تاجران کے صدر نے کہا کہ اتوارکی مکمل چھٹی پر نظر ثانی کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے چھوٹے تاجروں کا گلا نہ دبایا جائے۔
مجاہد مقصود بٹ نے کل 28جون کو لاہور کی تمام مارکیٹوں کےصدور کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
مجاہد مقصود بٹ نے حکومت کی”بجلی بچاومہم”کو معاشی پہیہ روکوقرار دے دیا اور کہا کہ حکومت عید تک مارکیٹوں کی بندش کے فیصلے کو فوری واپس لے۔
واضح رہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت گزشتہ روز لاہور میں تمام بازار اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News