Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے، ماہر معیشت نے خبردار کردیا

Now Reading:

ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے، ماہر معیشت نے خبردار کردیا
ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے، ماہر معیشت نے خبردار کردیا

ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے، ماہر معیشت نے خبردار کردیا

پاکستان کے معروف ماہر معیشت نے ملکی معیشت سے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے سابق ترجمان اور ماہر معیشت مزمل اسلم نے ملکی معیشت سے متعلق تشویشناک پیشگوئی کردی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم میثاق معیشت کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز آج کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں جبکہ بر آمدات میں مشکلات ہیں، ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کارخانے بند ہونے کی خبریں آرہی ہیں جبکہ روپیے پر بھی پورے سال دباؤ رہنے کا امکان ہے، ایک جانب یہ کہتے ہیں زہر کھانے کے پیسے نہیں اور دوسری جانب ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے 60 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن کہتے ہیں پیٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک پہنچ جائے گی کیونکہ ابھی ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ جب بھی حکومت بدلتی ہے تو ہمیں آئی ایم ایف، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں چاہتے تھے تو ان پر دباؤ ڈال کر انہیں بھی آئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حالات ایسے پیدا کردیے جاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے، معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سے نکال دیں کیونکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر