Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگائی کے اس دور میں گاڑی خریدنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اب گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد  کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ترمیم شدہ فنانس بل 2022 کے تحت گاڑیوں پر ٹیکس کم کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کو 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  فنانس بل 2022 کے تحت ایف بی آر نے بعض اثاثوں کی کیپٹل ویلیو پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فراہم کردہ نرخوں پر اثاثوں کی قیمت پرٹیکس لگایا جائے، جسے کیپٹل ویلیو ٹیکس 2022 کہا جائے گا تاہم یہ ٹیکس  پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر وصول کیا جائے گا۔

Advertisement

فنانس بل 2022 میں ترمیم کے ذریعے سی وی ٹی کو اب 2 سے کم کر کے ایک فیصد کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی فراہم کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  در آمد کی جانے والی گاڑیوں پر کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کے طور پر درآمدی قیمت کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

تاہم مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانے والی گاڑیوں کی وہ قیمت ہوگی جس پر گاڑی مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر فروخت کرتا ہے۔نیلامی کی صورت میں لگنے والی قیمت کوسی وی ٹی  کے لیے تصور کیا جائے گا۔

کلکٹرکسٹمز گاڑی کی درآمد کے وقت درآمدی قیمت پر مروجہ شرح کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس وصول کرے گا ۔

اسی طرح مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر موٹر گاڑی کے خریدار سے پہلے شیڈول میں وضع کردہ شرح پر فروخت کی قیمت پر ٹیکس وصول کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی
ہونڈا پرائیڈر 100 کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر