
لاہور میں نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کردیا۔
صدر نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نان 18 روپے میں فروخت کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی، گیس اور میدے کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا تو نان 20 اور روٹی 15 روپے کر دیں گے۔
نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت کو 15 دن کا نوٹس دے دیا۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ تنوروں پر چھاپے مارنے سے گریز کرے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 76 کلو فائن آٹے کی بوری 3800 روپے سے بڑھ کر 6800 روپے ہو چکی ہے، مزدوری، بجلی و گیس سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔
نان روٹی ایسوسی ایشن نے خبرراد کیا کہ اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو نتائج کی زمہ دار ہو گی، تنوروں پر چھاپے مارنے بند نہ کئے گئے تو دکانیں بند کردیں گے اور سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News