Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

Now Reading:

نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
بجلی مہنگی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی صارفین پر 10 ارب 54 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی نيپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا ميں سماعت ہوئی۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں نے 650 ارب روپے ڈیفالٹرز سے وصول کرنے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافےکی منظوری کی وجہ نادہندگان نہیں، بلکہ قیمت میں اضافے کی وجہ فیول لاگت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ نیپرا کے پاس نادہندگان سے وصولیوں کا کوئی اختیار نہیں، ڈیفالٹرزسے وصولیاں ہوئیں تو گردشی قرضہ کم ہوگا ٹیرف نہیں۔

Advertisement

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی 3 ماہ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، اضافے کا اطلاق ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔،

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر