ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے سال 2021-22 میں 26 ہزار 502 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 206 ہوگئی۔
اس سال سب سے زیادہ کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 4 ہزار 791 ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبے میں3 ہزار 760 اور تجارت کےشعبے میں 3 ہزار 534 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 64 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 33 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں جبکہ تین فیصد کمپنیاں ایل ایل پی، غیر ملکی اور غیر منافع بخش ہیں ۔
99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے ایک ہزار 640 کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ ہوئیں۔
نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 42.4 ارب روپے ہے۔672 کمپنیوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
