Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، چیئرمین ایف بی آر

Now Reading:

ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، چیئرمین ایف بی آر
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ایف بی آر کو بڑے شارٹ فال کا سامنا

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ایف بی آر کو بڑے شارٹ فال کا سامنا

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے  کہا کہ آخری سہ ماہی سب سے زیادہ مشکل تھی، ہم نے ہر ممکن کوشش کرکے چیلنج کو قبول کیا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں 6100 ارب کا نظرثانی ہدف دیا گیاتھا، ہم نے انفورسمنٹ اور ریکوری پر خصوصی توجہ دی۔

انہوں نے بتایا کہ انفورسمنٹ اقدامات سے 250 ارب روپے اکٹھے کیے، انفورسمنٹ سے انکم اور سیلز ٹیکسز ریٹرنز یقینی بنائی گئیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ  ٹیکس ریٹرنز میں پونے دو لاکھ کا اضافہ ہوا جبکہ ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ایڈوانس ٹیکس کی مدد سے 565 ارب روپے کیی سطح تک پہنچے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق 11 ماہ میں کراچی سے 1595 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ، گذشتہ سال کےمقابلے میں اس سال 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 ہزار ارب روپے سے زائد محصولات جمع ہوئے، سال2021-22 کے لیے مقرر  ابتدائی ہدف 5 ہزار  829 ارب روپے گزشتہ ہفتے حاصل کیا تھا۔

 ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال انکم ٹیکس کی مد میں2 ہزار 205  ارب اکھٹے کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 773 ارب روپے اور کسٹمزڈیوٹی کی مد میں1007 ارب روپے اکٹھے کیےگئے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر