Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Now Reading:

مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے  نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ  ہوا ہےجس کے بعد  مہنگائی کی مجموعی شرح 37.67 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق  ایک ہفتے میں 30 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا  ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 5 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

Advertisement

دال مسور کی قیمت میں 13 روپے فی کلو، دال ماش  کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ  برانڈڈ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 25.27  روپے مہنگا ہوا۔

بیف کی فی کلو قیمت میں  بھی 7 روپے تک کا اضافہ ہوا ۔ایل پی جی  کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 177 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ  پیاز، مرغی، آٹا اور انڈے  کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

 ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر