پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی 10 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ انکم ٹیکس، ٹوکن ٹیکس 300 روپے سے بڑھا کر 8000 روپے سالانہ کردیا۔
ٹرانسپورٹ اونر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں 133 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے 40 روپے 54 پیسے کی کمی کی ہے لیکن ڈیزل کی قیمت میں اب زیادہ ہے اس کے باوجود کرایوں میں کمی کر رہے ہیں۔
ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ راولپنڈی کے کرایہ میں 100روپے، فیصل آباد 50 روپے، ملتان 100 روپے، صادق آباد 200 روپےتک کمی کردی گئی ہے۔
ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ حکومت اڈا پرچی اور اضافی پرچیوں کا خاتمہ کر یں ہم مزید کرایوں میں کمی کر دئینگے۔
خیال رہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت 40 روپے 54 پیسے کمی اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
