
روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں ہفتے کے تیسرے روز بھی مسلسل چڑھاؤ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 224 روپے پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 224 روپے 92 پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/cOAZT31IG2 pic.twitter.com/7yW54WWKcc
— SBP (@StateBank_Pak) July 20, 2022
یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1 روپے اضافے کے بعد 224 سے 225 روپے درمیان فروخت ہورہا ہے، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے پر بند ہوا تھا، تین روز کے دوران ڈالر 14 روپے کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا، جبکہ شہباز حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 18 49 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہےجبکہ صرف 2 روز کے دوران ڈالر انٹر بینک میں 12 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔
روپے کی گراوٹ پر اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز جاری بینا میں کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا سبب عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہے، گذشتہ 6 ماہ میں عالمی سطح پر ڈالر کی قدر 12 فیصد بڑھی ہے، جو ڈالر کی 20 سال کی بلند ترین سطح ہے۔
چئیرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ ملک میں سیاسی حالات کو جواز بنا کر بینک ڈالر کی قیمت میں سٹہ بازی کررہے ہیں جس کا اسٹیٹ بینک کو نوٹس لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News