
تاریخ کی بلندترین سطح؛ 100انڈیکس66ہزارکی حدعبورکرگیا
کراچی: ملک میں سیاسی بے یقینی کے باعث ہفتے کے دورسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کی تشویش بڑھا گئے، مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار کی حد گنوا بیٹھا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 978 پوائنٹس کے کمی سے 40 ہزار 389 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔
مندی کے باعث دن بھرمیں مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 292 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 49 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41 ہزار 551 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 216 رہی، مارکیٹ میں 2 عشاریہ 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز مارکیٹ 707 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار کی حد گنوا بیٹھی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1685 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 215 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News