
آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کو قرض پروگرام کی بحالی کے لیے معاہدے طے پانے کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا۔
فاریکس ڈیلر کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی اطلاعات کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 210.10 روپے سے کم ہو کر209 روپے 80 پیسے پربند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/zXAv5qdiEu pic.twitter.com/O1GKfmEyEZ
— SBP (@StateBank_Pak) July 14, 2022
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہوکر 209 روپے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 210 روپے 1 پیسہ پر بند ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ پاکستان کے قرضہ پروگرام کی توسیع کو قرار دیا۔
فاریکس ڈیلر کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی امید ہے، ڈالر 200 روپے سے نیچے بھی آ سکتی ہے۔
فاریکس ڈیلر کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں اضافہ اورہوگا، ابھی صرف عملے کی سطح پر معاہدہ ہوا ہے، جب ایگزیکٹو سطح کا معاہدہ ہو جائے گا تو مارکیٹ حرکت میں آئے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 212 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم چینی کنسورشیم کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News