حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک سے آنے والی موبائل ڈیوائسز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل سیٹ پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے پر تجاویز کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی موبائل سیٹ پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے سے متعلق تجاویز دے گی۔
کمیٹی ایف بی آر سے بھی موبائل سیٹ پر ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرے گی۔
اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موقف ہے کہ موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن ضرور ہونی چاہئے تاہم موبائل فون پر ڈیوٹی عائد کرنے سے نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تجاویز ملنے پر معاملہ منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
