
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج ہفتے کے پہلے روز بھی جاری ہے۔
انٹر بینک میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور روپے کی پوزیشن مستحکم دیکھی گئی۔
تاہم اب فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 204 روپے 85 پیسے سے کم ہوکر 204 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/48gwBn6aN2 pic.twitter.com/7nRRCocmss
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) July 4, 2022
ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم تھی، جمعے کے روز 204.85 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹر بینک میں ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح 212 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی۔
تاہم چین کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں ساڑھے 7 روپے تک کمی ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News