
بلوم برگ رپورٹ
بلومبرگ نیوز ایجنسی نے پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی روپے میں 1998 کے بعد سب سے زیادہ گراوٹ ہوئی ہے۔
بلومبرگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کرنسی رواں ہفتے 7.9 فیصد قدر کھو چکی ہے۔ پاکستان بڑھتی ہوئی ضروریات کو آئی ایم ایف بیل آؤٹ سے پورا کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جون 2023 تک33 اعشاریہ 5 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے پاس دستیاب فنانسنگ 35 اعشاریہ 9 بلین ڈالر ہوگی۔
AdvertisementLATEST: Pakistan's rupee fell 8% this week, its biggest drop since 1998, but nation says concerns "overblown" https://t.co/E3poOp1YVh
— Bloomberg (@business) July 22, 2022
واضح رہے کہ آج انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 56 پیسے مہنگا ہوکر 226 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے 37 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News