Advertisement
Advertisement
Advertisement

پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے، وزیر خزانہ

Now Reading:

پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے، وزیر خزانہ
مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے تاریخی ٹیکسز اکٹھے کیے۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ماہ میں 580 ارب روپے کی وصولیوں کا ریکارڈ تھا، جون میں 765 ارب کے ٹیکسز اکٹھے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کراچی نے ٹیکس جمع کرنےکا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے چوتھی سہ ماہی میں حکومت سنبھالی، چوتھی سہ ماہی میں 1741 ارب روپے اکٹھے کیے۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت 33 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے گئے ہیں اور 39 ارب روپے کے ریفنڈ بھی دیئے ہیں جو ریکارڈ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ٹیکسز پیٹرولیم لیوی کے بغیر یقینی بنائیں، سیلز ٹیکس بھی اس دوران نہیں لگایا گیا اس کے باوجود 45 فیصد زیادہ ٹیکسز اکٹھے کیے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکس گزاروں کے شکر گزار جنہوں نے ٹیکس دیئے، انکم ٹیکس کی مد میں کبھی 379  ارب روپے اکٹھے کیے، جون میں انکم ٹیکس 49 فیصد زیادہ رہا ہے، کسی سے ہم نے ایک روپیہ ایڈوانس ٹیکس نہیں لیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر