Advertisement
Advertisement
Advertisement

تکنیکی وجوہات کی بناء پر روس سے تیل کی درآمد مشکل عمل قرار

Now Reading:

تکنیکی وجوہات کی بناء پر روس سے تیل کی درآمد مشکل عمل قرار

ملک کی بڑی آئل ریفائنریز نے تکنیکی وجوہات کی بناء پر روس سے تیل درآمد کو مشکل عمل قرار  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پارکو، نیشنل ریفائنری اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے حکومت کو  روس سے تیل کی درآمد کے معاملے پر جوابی خط لکھ دیا۔

آئل ریفائنریز نے موقف اپنایا کہ سعودی کمپنیوں سے معاہدے، ادائیگیوں کا طریقہ کار اس عمل میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔روسی تیل کی درآمد میں رسک کا عنصر  بھی موجود ہے۔

پارکو نے جواب میں لکھا کہ تکنیکی جائزے کے لیے روسی تیل کے نمونے منگوائے جائیں ۔ ایک ماہ میں روسی تیل کے ایک یا دو کارگوز پراسیس  کیے جاسکتے ہیں۔

پارکو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی درآمد کے لیے ادائیگیوں کا طریقہ کار  بھی وضع کرنا ہوگا۔ سعودی کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی معاہدے والا تیل ہماری ضرورت کے لیے کافی ہے۔

Advertisement

پارکو نے جوابی خط میں کہا کہ  روس سے تیل درآمد کے لیے سعودی کمپنیوں سے معاہدوں میں ترمیم  بھی کرنا پڑے گی ۔

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ نے اپنے جواب میں کہا  تکنیکی اسٹڈی کے بغیر روسی تیل پراسیس نہیں کرسکیں گے۔ روس سے تیل درآمد کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ  کی نسبت زیادہ وقت درکار  ہوگی۔

نیشنل ریفائنری کا مزید کہنا ہے کہ روس سے تیل درآمد کرنے کے لیے جنگ والے علاقوں کا استعمال کرنا ہوگا ۔  کنٹری رسک کے باعث انٹرنیشنل بینک ایل سیز کے لیے امداد فراہم نہیں کرتے۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا موقف ہے کہ روس سے تیل کی درآمد پر زیادہ وقت اور لاگت آئے گی جبکہ مشرق وسطیٰ سے تیل درآمد پر کم وقت اور کم لاگت آتی ہے ۔ روس سے تیل کی خریداری کے لیے بینک ایل سیز دینے پر  بھی تیار نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر