
گذشتہ مالی سال محکموں کو دیے گئے فنڈز میں کتنا استعمال ہوا؟
لاہور: گذشتہ مالی سال 2021-22 میں محکموں کی جانب سے 636 ارب روپے کے ریلیز کردہ فنڈز میں سے 554 ارب روپے کا بجٹ استعمال ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مضبوط مانیٹرنگ سسٹم اور چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی قریبی کوآرڈینیشن سے ہی بجٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ممکن ہوا ہے۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ علی سرفراز حسین نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تقریباً ہفتہ وار، دو ہفتہ وار میٹنگز منعقد کیں جبکہ ترقیاتی اسکیموں کی موثر اور تیز رفتار منظوری نے بھی اس تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گزشتہ سال کے دوران صوبائی محکمہ ورکنگ پارٹی کے 83 اجلاس ہوئے جبکہ قابل تعریف کارکردگی کے حامل محکموں میں پانی کی فراہمی اور صفائی، ٹرانسپورٹ اور زراعت شامل ہیں۔
کل فنڈز میں 96 فیصد فنڈز سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، پبلک بلڈنگز نے استعمال کیے جبکہ اسکول ایجوکیشن کے شعبے میں 95 فیصد، توانائی میں 91 فیصد اور ماحولیات کے شعبے میں 90 فیصد فنڈز کا استعمال ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹریز نے بھی باقاعدہ میٹنگز منعقد کیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News