
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی؛ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس پہلی بار کمرشل بینکوں کےمقابلےمیں صرف 9.3 ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کی ڈالرپراجارہ داری نےصورتحال بگاڑدی ہے، کمرشل بینکوں کے پاس 5.9 ارب ڈالر کا ذخیرہ جمع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا ، ایک ڈالر 229 روپے کا ہوگیا
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پہلی بار بینکوں کے مقابلے میں صرف 9.3 ارب ڈالرکےذخائررہ گئے، یہ ذخائرکمرشل بینکوں سےصرف 37 فیصد زیادہ ہیں جبکہ 226 روپے کی ڈالر ویلیو پرامپورٹ کورمیں صرف 1.38 ارب ڈالررہ گئے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے کرنسی کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے ویلیو مینجمنٹ سسٹم میں رعایت طلب کرلی، یہ رعایت کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ پر سٹے بازی روکنے کے لیے طلب کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کو ایمرجنسی میں کم ویلیو پر اسٹیٹ بینک کو زرمبادلہ منتقل کرنے کے قانون پر نظر ثانی کی اجازت طلب کرلی گئی، یہ اجازت قانون کو مؤثر بنانے کے لیے طلب کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News