Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگی

Now Reading:

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگی
آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے پیکج کی رقم کی ادائیگی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی، پاکستان آئی ایم ایف کی ہر شرط پوری کرنے کی جانب گامزن ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ چند شرائط پیکج کی منظوری سے پہلے ہی پوری کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پوری کیے بغیر مشکل معاشی صورت حال سے نہیں نکل سکتا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی بحران اب آئی ایم ایف  کے لیے کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔ آئی ایم ایف کو زیادہ اعتراض بجٹ خسارے اور بھاری سبسڈی پر ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ اب چھ فیصد معاشی گروتھ سے کام نہیں چلے گا ۔پاکستان 3 سے 4 فیصد کی معاشی گروتھ کو پیچھے چھوڑ آیا ہے۔

Advertisement

حکام نے کہا کہ 2022  پاکستان  کے لیے کوویڈ 19 سے بھی مشکل سال ہے۔ راوں سال ڈالر اور مہنگائی دونوں اوپر چلے گئے۔

اسٹیٹ بینک حکام  نے مزید کہا کہ  آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر مایوسی ہوئی۔ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ  سب سے بڑا مسئلہ توانائی کے درآمدی بل کا ہے،   حکومت اس بل میں کمی لائے گی تاکہ ڈالر کے ذخیرے میں کمی نہ آئے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قرضہ اور اس کی واپسی بہتر ہونے کی صورت حال جلد پیدا ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر