Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جائز حقوق نہ ملنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی

Now Reading:

یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جائز حقوق نہ ملنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے جائز حقوق نہ ملنے پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سید عارف شاہ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز ملازمین کے جائز حقوق نہیں دے رہے  ہیں۔

عارف شاہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا رہا ۔مہنگائی کے باوجود بورڈ نے 2021 اور 2022 کے ڈی آر اے الاؤنس کی منظوری  بھی نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 25 ہزار  روپے کے اعلان پر بھی تاحال عمل نہیں ہوا۔

جنرل سیکریٹری سید عارف شاہ نے وزیر اعظم سے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجا ًملک بھر کے اسٹورز کا تالا بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ تمام یونینز مل کر عید کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر