Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر، ایک ڈالر 228 روپے سے تجاوز کرگیا

Now Reading:

پاکستانی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر، ایک ڈالر 228 روپے سے تجاوز کرگیا

پاکستانی روپیہ ملکی تاریخ کی پست ترین سطح پر پہنچ گیا امریکی ڈالر کی قدر میں ہفتے کے پانچویں روز بھی مسلسل چڑھاؤ جاری ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے 37 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافے کے بعد 228 روپے سے 231 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا، جبکہ شہباز حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 53 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہےجبکہ صرف 5 روز کے دوران ڈالر انٹر بینک میں 15 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ڈالر کی شرح کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اگلے ماہ تک روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہو جائے گا۔

مفتاح اسمٰعیل نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ہم اگلے ہفتے کے اندر اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر نامزد کریں گے اور آج ہی اسٹیٹ بینک کے بورڈ کے نام بھی جاری کریں گے۔

Advertisement

وزیر ضزانہ نے مزید کہا کہ ہم ڈالر کو قید نہیں کر سکتے کیونکہ ہم ڈبلیو ٹی او اور سب سے اہم آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی معاہدوں میں ہیں، ڈالر کی ٹریڈنگ ہورہی ہے لیکن ہم دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ٹھیک کھڑے ہیں۔

چئیرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی حالات کو جواز بنا کر بینک ڈالر کی قیمت میں سٹہ بازی کیا جارہا ہے جس کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر