
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرول کی قمیت میں دوبارہ اضافے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے ہونیوالا معاہدہ بھی عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے لیے رکاوٹ بن گیا، حکومت عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی، جبکہ انٹربینک میں ایک ڈالر 224 روپے کا ہوگیا ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News