وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظورکر لی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھاکر 7 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 2 روپے 87 پیسے اضافے کے منظوری دی گئی جبکہ پیٹرول کے فی لیٹر پر ڈیلرز مارجن میں 2 روپے 10پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔
ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ ہڑتال کی کال پر پیٹرول ڈویژن نے مذاکرات کے ذریعے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی حامی بھری تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
