
بجلی کی قیمت میں مزید 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کو 3 مراحل میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی حکومت کی تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف یکساں کرنے کی درخواست پر 20 جولائی 2022 کو عوامی سماعت ہوئی تھی۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی ، اگست/ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہو گی ۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News