Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر مرحلہ وار دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی

Now Reading:

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر مرحلہ وار دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی، نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ نوٹیفیکشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔

وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا پلان تیار کیا ہے جس میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے۔

نیپرا کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے, نیپرا نے اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے۔

Advertisement

نیپرا کی جانب سے اکتوبرسےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں 91 پیسےفی یونٹ بڑھانےکی درخواست بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، وفاقی حکومت نے اب یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل تمام ترجیحی نکات پرعمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان میں توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے واضح پالیسی چاہتا ہے۔

 نیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معائدے کا حصہ ہے، جس میں نیپرا کو  فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عمل کرنے کی ہدایت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر