
لاہور کے مختلف علاقوں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹا انتخابات والے علاقوں میں سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز پنجاب کے کچھ علاقوں میں پولنگ کے دروان ووٹرز کو آٹا دیا جارہا تھا۔
فلور ملز مالکان نے اعتراف کیا کہ حکومتی ایم پی ایز اور ایم این ایز کی ہدایت پر آٹا انتخابی حلقوں میں سپلائی کرتے رہے۔
فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے گندم کا کوٹہ بھی کم مل رہا، پنجاب میں گندم کی ضرورت بیس ہزار ٹن سے زائد ہے جبکہ صرف 16 من دیا کوٹہ جارہا ہے۔
فلور ملز مالکان نے یقین دلائی کہ چند روز میں لاہور سمیت دیگر علاقوں میں آٹے کی سپلائی بہتر ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News