
پنجاب میں توانائی بحران کے پیش نظر آج سے کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کردیئے جائیں گے۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12 جولائی کو جاری کیےجانے والے نوٹیفکیشن میں 19 جولائی تک کاروباری اوقات کار محدود کیے جانے کے احکامات دیے گئے تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ دکانیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرانےکا مقصد بجلی کی بچت ہے جب کہ کاروباری مراکز کے اوقات کار میں عید کی وجہ سے ریلیف دیا گیا تھا۔
سرکاری مدت ختم ہونے کے بعد آج سے مارکیٹیں اور کاروباری مراکز، شاپنگ مالز میں 9 بجے کے بعد کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا، بجلی بحران سے نمٹنے کے لئے کاروباری مراکز کو آج سے 9 بجے بند کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے عید سے قبل پابندی کے اوقات کار میں نرمی کی تھی۔
یاد رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے کاروباری مراکز کو 9 بجے، شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے جبکہ ہوٹل، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور کھانے پینے کی دکانیں رات 11 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News