بجلی کےبلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے باعث کورنگی سے لانڈھی جانے والی شاہراہ بلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے بجلی کےبلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف کورنگی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
تاجروں کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرےبازی کی جارہی ہے اور کورنگی سے لانڈھی جانے والی شاہراہ بلاک کردی گئی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے لگائے گئے سیلز ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔ہم کے الیکٹرک کے اس ظلم کو کسی طور پر بھی قبول نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری ٹیکس پہلے ہی ادا کررہی ہے اور دینا چاہتی ہے لیکن یہ طریقہ کار انتہائی غلط ہے۔ کے الیکٹرک پہلے ہی کئی ٹیکس بجلی کے بلوں میں وصول کررہی ہے۔
مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جب کاروبار تباہ حال ہے بجلی کئی گھنٹے نہیں ہوتی اس پر یہ ٹیکس کسی طور پر قبول نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے یہ فیصلہ واپس لیا ہے۔ہم تاجر متحد ہیں ، انصاف اور حق ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت تاجر برادری کے ساتھ سراسر ظلم کررہی ہے۔ حکومت اور کے الیکٹرک نے سیلز ٹیکس کا فیصلہ واپس نا لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
