 
                                                      اسٹیٹ بینک
اسلام آباد: حکومت کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی بڑا مسئلہ بن گئی، اتحادیوں کے بعد اسٹیٹ بینک حکام نے باہر سے گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سابق آئی ایم ایف آفیشل عاصم معراج حسین یا ڈاکٹر سعید احمد کو گورنر لگوانے کے خواہاں ہیں، ڈاکٹر سعید احمد ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے سینیئر مشیر ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے چھ ناموں کی تیار کی گئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کی سمری میں سینیئر بینکارز ظفر مسعود اور محمد اشرف کے نام شامل ہیں، قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید سابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا نام بھی سمری میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ اور وزیر مملکت خزانہ نے گزشتہ ہفتے گورنر کی تعیناتی کا عندیہ دیا تھا۔
قانون کے مطابق حکومت ایک ماہ میں مستقل گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرنےکی پابند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 