وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کے الیکٹرک کے بجلی کے بل کی مد میں رقم وصولی سے متعلق ہوشربا انکشاف کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ کے الیکٹرک وفاق کی نادہندہ ہے لیکن پھر بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی مفت میں دے رہی ہے کیونکہ کے الیکٹرک نے ایک سال سے بجلی کے کوئی واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک 2150 میگاواٹ بجلی کراچی کے شہریوں کو سپلائی کرتی ہے اور پورے 2150 میگاواٹ بجلی کی بلنگ کرتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کے الیکٹرک وفاق سے لی گئی ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے پیسے بھی شہریوں سے وصول کرلیتی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ کے الیکٹرک شہریوں سے بلنگ کے پیسے وصول کر لیتی ہے لیکن وفاق کو ادائیگی نہیں کرتی ۔ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے تقریبا 82 فیصد بل کی رقم وصول کر لیتی ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے لیے بجلی کی کمی اور چوری کو جواز بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
