وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹ بل کو کم کرنے اور آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی توقع کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روائتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا اغاز کیا۔
پی ایکس ایکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے، معیشت کےلیے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بینکوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ غلطی ہوئی جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 7.7 ارب کا امپورٹ بل جون میں موجود تھا، ہماری کوشش ہے 3 ماہ تک امپورٹ بل نہیں بڑھنے دیں گے، کیوںکہ ہمارے پاس 30 دن کا ڈیزل اور 25 دن کا پیٹرول موجود ہے، عموما 6 سے 7 روزکا اسٹاک موجود ہوتا تھا جبکہ فرنس آئل کا 6 ماہ کا اسٹاک موجود ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جون میں ایکسپورٹ صرف 2.7 ارب ڈالر رہی، حکومت کی ترجیح برآمدات بڑھانا اور بجٹ خسارہ کم کرنا ہے۔
وزیر خزانہ کا امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال میں 80ارب کی امپورٹ اور صرف 31ارب روپے کی ایکسپورٹ تھی، ایسی صورتحال میں کرنٹ اکاونٹ خسارا کنٹرول کیسے ہوگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں 23 سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہیں، پیک سیزن میں بجلی کی دیمانڈ 30 ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی ڈیمانڈ تو ڈبل ہوگئی مگر ہماری ایکسپورٹ ڈبل نہیں ہوئی، دنیا میں یہ ہوتا ہے جب بجلی بنتی ہو تو کارخانے لگتے ہیں تاکہ وہ بجلی استعمال ہو، ہمارے یہاں اس بجلی سے شادی ہالز میں کو چمچمایا جاتا ہے، اس وجہ سے ہماری معیشیت دیفالٹ کے دیہانے پر تھی، ہم نے ان مسائل کو کنٹرول کرنے کہ کوشش کی ہے۔
ہم نے بجٹ میں کافی پروپوزلز دیئے جس پر عمل ہوا، پی ایس ایکس منیجنگ ڈائریکٹر
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی آمد سے مارکیٹ میں آج مثبت آغاز ہوا، انہیں آتے رہنا چاہئے۔
فرخ ایچ خان نے خطاب میں کہا کہ ہم نے بجٹ میں کافی پروپوزلز دیئے جس پر عمل ہوا، ہمیں کوئی سبسڈی یہ مراعات نہیں چاہئے، ہمیں لیول پلئنگ فیلڈ کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے، ہمیں امید ہے حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریںگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
