Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹ کم کرنے اور آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی توقع سے روپے پر پریشر کم ہوا ،وزیرخزانہ

Now Reading:

امپورٹ کم کرنے اور آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی توقع سے روپے پر پریشر کم ہوا ،وزیرخزانہ
مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹ بل کو کم کرنے اور آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی توقع کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روائتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا اغاز کیا۔

پی ایکس ایکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے، معیشت  کےلیے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بینکوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ غلطی ہوئی جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 7.7 ارب کا امپورٹ بل جون میں موجود تھا، ہماری کوشش  ہے 3 ماہ تک امپورٹ بل نہیں بڑھنے دیں گے، کیوںکہ ہمارے پاس 30 دن کا ڈیزل اور 25 دن کا پیٹرول موجود ہے، عموما 6 سے 7 روزکا اسٹاک موجود ہوتا تھا جبکہ فرنس آئل کا 6 ماہ کا اسٹاک موجود ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ جون میں ایکسپورٹ صرف 2.7 ارب ڈالر رہی، حکومت کی ترجیح برآمدات بڑھانا اور بجٹ خسارہ کم کرنا ہے۔

وزیر خزانہ کا امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال میں 80ارب کی امپورٹ اور صرف 31ارب روپے کی ایکسپورٹ تھی، ایسی صورتحال میں کرنٹ اکاونٹ خسارا کنٹرول کیسے ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں 23 سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہیں، پیک سیزن میں بجلی کی دیمانڈ 30 ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی ڈیمانڈ تو ڈبل ہوگئی مگر ہماری ایکسپورٹ ڈبل نہیں ہوئی، دنیا میں یہ ہوتا ہے جب بجلی بنتی ہو تو کارخانے لگتے ہیں تاکہ وہ بجلی استعمال ہو، ہمارے یہاں اس بجلی سے شادی ہالز میں کو چمچمایا جاتا ہے، اس وجہ سے ہماری معیشیت دیفالٹ کے دیہانے پر تھی، ہم نے ان مسائل کو کنٹرول کرنے کہ کوشش کی ہے۔

ہم نے بجٹ میں کافی پروپوزلز دیئے جس پر عمل ہوا، پی ایس ایکس منیجنگ ڈائریکٹر

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی آمد سے مارکیٹ میں آج مثبت آغاز ہوا، انہیں آتے رہنا چاہئے۔

Advertisement

فرخ ایچ خان نے خطاب میں کہا کہ ہم نے بجٹ میں کافی پروپوزلز دیئے جس پر عمل ہوا، ہمیں کوئی سبسڈی یہ مراعات نہیں چاہئے، ہمیں لیول پلئنگ فیلڈ کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے، ہمیں امید ہے حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریںگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر